بے نظیر شہید برج کی تکمیل سے رحیم یار خان اور راجن پور کی معاشی صورتحال میں حیران کن تبدیلی ہو گی، ڈی سی

اتوار 26 فروری 2017 20:31

رحیم یار خان۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ بے نظیر شہید برج کی تکمیل سے ضلع رحیم یار خان اور راجن پور کی معاشرتی و معاشی صورتحال میں حیران کن تبدیلی واقع ہو گی اور تین صوبوں کے سنگم پرواقع اس ضلع کی اہمیت میں مزید اضافہ ہو گا، چاچڑاں شریف دریائے سندھ پر بے نظیر شہید برج کو ملانے والی شاہرات کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دریائے سندھ میں پانی کے بہائو میں اضافہ سے قبل رواں سال لنک روڈز کا کام مکمل کر لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رحیم یار خان اور راجن پور اضلاع کے درمیان اس برج کی تکمیل سے دونوں اضلاع کی معاشی و معاشرتی صورتحال یکساں تبدیل ہو جائے گی ، عوام کو روزگار ملنے سے معیار زندگی بلند ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چاچڑاں شریف شہر میں سیوریج منصوبہ پر بریفنگ لیتے ہوئے تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ شاچڑاں شریف سیوریج منصوبہ کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔قبل ازیں انہوں نے ہیڈ حاجی پور کا دورہ کرتے ہوئے خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت زیر تعمیر شاہرات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا دیہی عوام کو شہری طرز پر سہولیات فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ ہے جس کے باعث شہری و دیہی ترقی کی تفریق ختم ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں