موٹروے پولیس کی اوورسپیڈگاڑیوں کیخلاف خصوصی مہم جاری

منگل 28 فروری 2017 14:52

رحیم یار خان۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) نیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس رحیم یارخان سیکٹرکی بیٹ نمبر24میں اوورسپیڈگاڑیوں کیخلاف خصوصی مہم جاری ہے، اس مہم کے دوران پٹرولنگ افسران سپیڈچیکنگ کیمرہ کے ذریعے تیزرفتارگاڑیوںکی سپیڈچیک کرتے ہیں اورجس بھی گاڑی کی سپیڈمقررہ حدسے تجاوزکررہی ہوتی ہے اس کوروکاجاتاہے اورجرمانہ کیاجاتاہے ‘ آپریشنل افسرسرفرازخان کے مطابق سپیڈچیکنگ نہ صرف دن کے اوقات میں ہوتی ہے بلکہ جدیدآلات اورکیمرہ کی مددسے رات کوبھی کی جاتی ہے ،اکثرڈرائیورزرات کے وقت زیادہ تیزرفتاری کامظاہرہ کرتے ہیں ان کے سدباب کیلئے رات کے وقت بھی موٹروے افسران چیکنگ کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ تیزرفتاری سے نہ صرف اپنی جان کوخطرہ ہوسکتاہے بلکہ دوسرے افرادکے لیے بھی جان لیواہوسکتی ہے لہذامہربانی کرکے تیزرفتاری سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں