رحیم یارخان ،سائوتھ پنجاب قائداعظم تائیکوانڈو چیمپین شپ ہارون آبادمیں منعقد ہوں گی

ہفتہ 22 دسمبر 2018 23:26

رحیم یارخان ،سائوتھ پنجاب قائداعظم تائیکوانڈو چیمپین شپ ہارون آبادمیں منعقد ہوں گی
رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2018ء) سائوتھ پنجاب قائداعظم تائیکوانڈو چیمپین شپ 23دسمبر2018ء ہارون آبادمیں منعقد ہورہی ہے جس میں رحیم یارخان ضلع تائیکوانڈوکی 11رکنی ٹیم شرکت کرنے کے لیے روانہ ہوئی ہے فصیح الرحمن سومرو،زین العابدین،حارث عمران،عمر،محمدنیازی،طلحہ ،توصیف ،حسین،زاہدعمران ٹیم کوچ ندیم بٹ اور ٹیم منیجر حافظ محمدعمران کی زیرنگرانی میں کھلاڑی اس چیمپیئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں ڈسٹرکٹ رحیم یارخان تائیکوانڈو ایسوسی ایشن (کھلاڑیوں کی تنظیم) کے جنرل سیکرٹری عامرنیازی ،فنانس سیکرٹری رانا محمد ساجد نے کھلاڑیوں کوالوداع کیا اس موقع پر موجود رحیم یارخان سے ریفرنگ کے لیے حافظ عمران ،کاشف حسین،طارق سومرو بلیک بیلٹس کاانتخاب ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں