رحیم یارخان، 19ویں سالانہ سونا انوی ٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری، فائنل کل (اتوار ) ہوگا

ہفتہ 16 نومبر 2019 19:26

رحیم یارخان، 19ویں سالانہ سونا انوی ٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری، فائنل کل (اتوار ) ہوگا
رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) 19ویں سالانہ سونا انوی ٹیشنل گالف ٹورنامنٹ گزشتہ روز سونا گالف کلب ایف ایف گوٹھ ماچھی میں شروع ہوگیا جس کا افتتاح ریذیڈنٹ منیجر ایف ایف سی گوٹھ ماچھی بریگیڈیئر (ر) طلعت محمود جنجوعہ نے کیا۔ ٹورنامنٹ میں 100 گالفر نے حصہ لیا جنہوں نے مختلف مقابلوں کے لئے پوائنٹ سکور کئے۔

(جاری ہے)

اتوارکے روز کے مقابلوں میں ملتان کے محمد مشتاق 76سکور کے ساتھ 4اوور رہے‘ عباس شاکر سونا گالف کلب نے 77 سکور کے ساتھ 5اوور رہے جبکہ صادق آباد کے عنایت حسین 78سکور کے ساتھ 6 اوور رہے۔

اس ٹورنامنٹ میں سونا گالف کلب ماچھی گوٹھ ملتان گالف کلب ‘ سن سیٹ گالف کلب ‘ مہران گالف کلب‘ ایبٹ آباد گالف کلب‘ گیریڑن گالف کلب‘ ڈیرہ اسماعیل خان گالف کلب‘ گوجرانوالہ گالف کلب سمیت فاطمہ فرٹیلائز کمپنی‘ اینگرو یوریا کمپنی‘ کیپکو لاہور‘ فیصل آباد ‘ بہاول پور‘ میر پور ماتھیلو اور پنوں عاقل کے گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ ان گالفرز میں کیپکو کے پانچ کورئین گالفرز بھی شامل ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل آج (اتوار) ایف ایف سی گالف کورس گوٹھ ماچھی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں