گنے کے کاشتکاروں کو معاشی استحصال سے بچانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے،سیدوسیم رضاجعفری

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:15

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب سیدوسیم رضاجعفری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت حالیہ کرشنگ سیزن کے دوران گنے کے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر رہی ہے،کاشتکاروں کو شوگر مل انتظامیہ کی طرف سے غیر ضروری کٹوتی سے بچانے،پورا وزن اور مقرر کردہ ریٹ کی فراہمی پر پوری طرح عمل درآمد کرنے کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں صوبہ بھر میں چھاپے مار رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں مختلف صوبائی وزاراء،مشیروں اور معاونین خصوصی کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں ۔یہ باتیںانہوں نے راجن پور میں مقامی شوگر مل کے دورہ کے دوران مختلف کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کو معاشی استحصال سے بچانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں