تعلیم کی ترقی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر راجن پور

بدھ 12 دسمبر 2018 16:54

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) تعلیم کی ترقی اولین ترجیح ہے، تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے ضلع راجن پور کے تعلیمی شعبہ میں تبدیلی لائیں، تعلیم کی کوالٹی اور معیار کو بڑھایا جائے، ٹیچرز کو ٹریننگ دی جائی اور بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی دی جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے افسران اپنے کارکردگی کو مزید بڑھائیں۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر محمد الطاف نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ڈی ایم اسد علی، ڈسٹرکٹ آفیسر سکینڈری ایجوکیشن احسان اللہ گورمانی، ڈی او زنانہ فوزیہ حنا ،ڈپٹی ڈی اوز اور اے ای اوز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں