دانش سکول فاضل پور کے طلبائو طالبات کی شاندار کارکردگی سے سر فخر سے بلند ہوگیا ، سردار نصراللہ خان

پیر 17 دسمبر 2018 16:11

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) دانش سکول فاضل پور میں سالانہ تقریبِ یومِ والدین و تقسیمِ انعامات 2018منعقد کی گئی جس میں ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک بطور مہمان خصوصی ، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق امان اللہ دریشک بطور مہمان اعزاز ، ڈپٹی کمشنر محمدالطاف بلوچ، ڈی پی او ہارون راشد ، مختلف محکموں کے افسران سمیت اساتذہ کرام،علمائے کرام، طلبا و طالبات اور ان کے والدین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک نے کہا کہ دانش سکول فاضل پور کے طلبائو طالبات کی شاندار کارکردگی سے سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ دانش سکول فاضل پور کے طلبائو طالبات ہمارے تابناک مستقبل کے ضامن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تمام طلبائوطالبات کے عظیم والدین انتہائی قابل عزت ہیں۔ بچوں کی شاندار کارکردگی پر میں انہیں ڈھیروں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دانش سکول دراصل ہیروں اور جواہرات کی کانیں ہیں۔ پرنسپل دانش سکول محمد اکرم نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ادارہ کے طلبائو طالبات کی جانب سے حاصل کردہ نمایاں کارناموں بارے مہمانوں اور شرکاء کو آگاہ کیا۔ تقریب میں دانش سکول کے طلبائوطالبات کی طرف سے شاندار مارچ پاسٹ، ایروبیکس، مارشل آرٹس اور ثقافتی جھومر کا مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلبائوطالبات، اساتذہ اور ملازمین کو میڈلز، انعامات، یادگاری شیلڈیں اور تعریفی اسناد دی گئیں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں