ڈسٹرکٹ پبلک سکول ضلع راجن پور کا ایک مثالی ادارہ ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 6 نومبر 2019 16:40

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور محمدافضل ناصر خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول ضلع راجن پور کا ایک مثالی ادارہ ہے اور حکومت پنجاب کی تعلیم دوست پالیسی کا مظہر ہے۔ یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس کے دوران پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول نوید قمر نے سکول کی کارکردگی بارے مکمل بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نئے تعمیر ہونے والے اکیڈمک بلاک، اسٹوڈنٹس فیس اورا سٹوڈنٹس کے ایجوکیشنل ٹرپ کو زیر بحث لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اسکول کی سیکیورٹی پر مکمل توجہ دی جائے۔میٹل ڈیٹیکٹر اور زگ زیگ انٹری اور تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں گورننگ باڈی کے ممبران میں سے پرنسپل دانش سکول فاضل پور محمد اکرم ،پرنسپل کامرس کالج پروفیسر نذیر احمد سکھانی، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج شکیل احمد پتافی، ایجوکیشن آفیسر عتیق احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں