ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں فروغ تعلیم کیلئے مثبت اقدام کا آغاز کر دیا گیا،سردار حسنین بہادر خان دریشک

بدھ 13 نومبر 2019 16:06

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکاراجن پوراورڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں فروغ تعلیم کیلئے مثبت اقدام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اے پی پی" سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے دانش سکولوں میں راجن پور اورڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کی26 ہونہار طلباء و طالبات کیلئے کوٹہ مختص کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے۔راجن پور اورڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے طلبائ و طالبات کو دانش سکولوں میں مخصوص26نشستوں پر داخلہ ملے گا۔ معیاری تعلیم پر پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے بچوں کا بھی اتنا حق ہے جتنا اشرافیہ کے بچوں کا۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت دوردراز علاقوں کے بچوں کو یہ حق واپس دے گی۔تحریک انصاف کی حکومت صوبہ بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہے۔

اس سلسلہ میں پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں نئی یونیورسٹیاں اورکالجز بنائے جارہے ہیں۔100نئے ماڈل سکولوں کی تعمیراورآفٹرنون سکولز پروگرام جاری ہیں جبکہ پنجاب حکومت ایک سال میں تعلیم کے شعبہ میں متعدد اصلاحات متعارف کرواچکی ہے ان اصلاحات کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔صوبے میں پہلی بار اساتذہ کے تبادلوں کیلئے ای ٹرانسفرسسٹم کی پالیسی پر کامیابی سے عمل کیا جارہا ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں میر چاکر خان رند ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں اسی سال داخلوں کا آغاز بھی ہوچکا ہی. صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم اقدام صوبے کے 32 ماڈل بازاروں میں کسان براہ راست اپنی اجناس فروخت کرسکیں گے۔پنجاب حکومت کسانوں کو اجناس کی فروخت کیلئے ماڈل بازاروں میں سٹال فراہم کرے گی کسانوں سے سٹالز کا کرایہ یا کوئی اور فیس نہیں لی جائے گی کاشتکار کھیت سے سبزیاں اور پھل لا کر براہ راست ماڈل بازار میں عوام کو فروخت کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے صوبے میں زرعی فیئر پرائس شاپس کا دائرہ کار بھی بڑھانے پر سختی سے ہدایات جاری کی ہیں۔صارفین کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے پرائس کنٹرول میکانزم پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے پرائس کنٹرول کے حوالے سے حکومت زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیراہے۔گرانفروشی کے خلاف جس ضلع سے شکایت آئی تو متعلقہ ڈپٹی کمشنر جوابدہ ہو گا مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی دباؤ کے بغیر کارروائی کی جائے۔انتظامیہ پرائس کنٹرول کیلئے خود میدان میں نکلے دفتروں میں بیٹھ کر عوام کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا عملی اقدامات کر کے اشیائ ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف دینے کے لئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد وں پر چیک کریں۔سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ضلع کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال انداز میں کام کرنا ہوگا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں