راجن پورسے اغوا کیے گئے7 پولیس اہلکار وں کو بازیاب کرالیا گیا

پیر 21 اگست 2017 11:34

راجن پورسے اغوا کیے گئے7 پولیس اہلکار وں کو بازیاب کرالیا گیا
راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) پولیس نے گزشتہ روز راجن پور روجہان میں کچے کے علاقے سے اغوا کیے گئے 7 پولیس اہلکاروں کو ڈاکوں سے مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق گزشتہ روز راجن پور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا جس کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے اہلکاروں کو چھڑانے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا، پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم اس دوران ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ پولیس نے اغوا ہونے والے ساتوں مغوی اہلکاروں کو باحفاظت بازیاب کرالیا۔

اغوا ہونے والے اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے لقمان، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید، صفدر نائچ اور اے ایس آئی مزمل شامل تھے، ڈی پی او راجن پور عتیق طاہر کے مطابق پولیس اہلکار گزشتہ روز ڈیوٹی ختم ہونے پر روجہان کے کچے کے علاقے سے واپس آرہے تھے کہ ڈاکوں نے غیر مسلح ہونے کا فائدہ اٹھاکر پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا اور کشتی سمیت اغوا کرکے لے گئے تاہم پولیس کے کامیاب محاصرے کے بعد مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا لیکن اندھیریکا فائدہ اٹھا کر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں آئے روز پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مقابلے جاری رہتے ہیں جب کہ گزشتہ سال پاک فوج کے گرینڈ آپریشن کے دوران ڈاکوں کے سرغنہ چھوٹو گینگ نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے تاہم ایک بار پھر ڈاکو کچے کے علاقے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں