عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ، نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں پہلی رات فرش پر سونا پڑا،

اپنی والدہ سے ملنے نہیں دیا گیا،نیازی کے جلسوں کی کرسیاں اس کے دماغ کی طرح خالی ہیں، اقتدار ملاتو ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیں گے، عوا م نے الیکشن میں بلے اور تیر کے نشان والوں کو ہرانا اور شیر کو جتوانا ہے مسلم لیگ (ن) کے صدر میا ںشہباز شریف کا راجن پور میں جلسہ عام سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 21:38

عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ، نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں پہلی رات فرش پر سونا پڑا،
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میا ںشہباز شریف نے کہا کہ عمران خان چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں، نیازی کے جلسوں کی کرسیاں اس کے دماغ کی طرح خالی ہیں، عمران خان 5سال جھوٹ بولے، نہ ہی کوئی کالج یونیورسٹی ہسپتال بنائے ، نہ کسانوں کو سستی کھاد اور سستی بجلی دی، اور نہ ہی کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے، اقتدار ملاروزگار دوں گا، نئے ہسپتال بنائوں گا، ہم ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیں گے، میں روجھان میں دانش اسکول اور یونیورسٹی بنائوں گا، نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں پہلی رات فرش پر سونا پڑا، ان کو اپنی والدہ سے ملنے نہیں دیا گیا۔

بدھ کو روجھان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں ڈیرہ غازی خان میں دانش اسکول یونیورسٹی اور میڈیکل کالج بنوایا، میں بچیوں کا وظیفہ 100روپے سے بڑھا کر 1000روپیہ کیا، مظفر گڑھ جیسا اسپتال امریکہ میں بھی نہیں ہے، لوٹے بیت الخلاء میں بند ہوتے ہیں، کچھ لوگ پیدائشی لوٹے ہوئے ہیں نیازی کے جلسوں کی کرسیاں اس کے دماغ کی طرح خالی ہیں، ہم نے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کی جبکہ الزام خان ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کرسکا، لاڈلے کو کھلی چھٹی دی گئی ہے، عمران خان 5سال جھوٹ بولے، نہ ہی کوئی کالج یونیورسٹی اسپتال بنائے ، نہ کسانوں کو سستی کھاد اور سستی بجلی دی، اور نہ ہی کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے، اگر خدمت کرنا ہے گنا ہ ہے تو ایسے گناہ باربار کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں آپ کے بچوں کا بھی خادم ہوں، عمران خان دن رات جھوٹ بولتا ہے، لاہور میں جب ڈینگی آیا تو مجھے ڈینگی برادران کا نام نام دیا گیا، جب پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان نتھیا گلی چلا گیا۔ عمران خان چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہیں۔اگر اقتدار ملاروزگار دوں گا، نئے اسپتال بنائوں گا، ہم ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیں گے، میں روجھان میں دانش اسکول اور یونیورسٹی بنائوں گا،شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کی سہولت کیلئے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا، نواز شریف کو جیل میں پہلی رات فرش پر سونا پڑا، ان کو اپنی والدہ سے ملنے نہیں دیا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ن لیگ کا قلعہ ہے جس پر بلوچ قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو جھوٹا نیازی خان نتھیا گلی چلا گیا جب کہ میں نے راجن پور میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے خان نے خیبر پختونخواہ میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی اور نہ ہی کوئی یونی ورسٹی اور اسپتال بنایا۔صدر مسلم لیگ ن نے دعوی کیا کہ مظفر گڑھ جیسا اسپتال امریکا میں بھی نہیں بنایا گیا اور نواز شریف نے عوام کی سہولت کے لیے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام الیکشن میں بلے اور تیر کے نشان والوں کو ہرانا اور شیر کو جتوانا ہے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں