دو گروپوں میں جھگڑے کے نتیجہ میںایک شخص جاں بحق ،تین افرادزخمی

اتوار 23 ستمبر 2018 19:50

راجن پور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) نواحی علاقہ نور پور منجھو والا میں کھوکھر اور رند برادری کے درمیان شدید لڑائی فائرنگ کا تبادلہ نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق۔ کھوکھر برادری کی جانب سے رند برادری کے یرغمال بنائے جانے والے 4 افراد کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔

(جاری ہے)

دونوں گروپوں میں کافی عرصہ سے کارو کاری کے معاملہ پر جھگڑا چلا آ رہا تھا اسی رنجش پر تصادم کے نتیجہ میں غلام شبیر کھوکھر گولی لگنے سے جا ںبحق ہو گیا جبکہ 3 افراد معمولی زخمی ہو گئے جبکہ کھوکھر فیملی کے افراد نے رند فیملی کے 4 افراد کو یرغمال بنا لیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او راجنپور، ایس پی انویسٹی گیشن راجنپور اور اے ایس پی جامپور بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی کرتے ہوئے مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ مقتول کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راجنپور میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں