کار اور ٹرک کے درمیان تصادم، 8 افراد جاںبحق

اتوار 30 دسمبر 2018 19:50

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2018ء) انڈس ہائی وے روجھان شاہوالی کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 8 افراد جاںبحق ہو گئے ، جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ انڈس ہائی وے شاہوالی گڑانگ پل پر کار اور ٹرک کے درمیان حادثے میں آٹھ افراد موقع پر جاںبحق ہوگئے ۔جاںبحق ہونے والے افراد میں 4 عورتیں، اور 4 بچے شامل جبکہ کار ڈرائیور زخمی۔

تیز رفتار کار اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرک کے اندر جا لگی جس پر کار میں سوار تمام افراد موقع پر جاںبحق ہوگئے ریسکیو کی مدد سے کار اور ٹرک کو علیحدہ کرنے اور کار کے اندر سے پھنسے تمام افراد کی لاشیں نکالنے کا اپریشن مکمل کر لیا گیا۔ اس اپریشن میں راجن پور ، روجھان سے ریسکیو کی مشینری سمیت ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جاںبحق ہونے والے تمام افراد کا ایک ہی فیملی سے تعلق ہے جنمیں گلشاد بی بی زوجہ عمر، شبیراں ماء زوجہ اسلم، نذیراں ماء زوجہ امیر بخش، دادنی ماء زوجہ ربنواز اور ریحانہ دختر ربنواز بعمر 10 سال، شازیہ دختر حقنواز بعمر 8 سال، سوہانہ دختر اسلم 9 سال، رضوانہ دختر محمد عمر بعمر 7 سال شامل ہیں جبکہ کار ڈرائیور وارث نیاز زخمی ہوا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال راجنپور پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بد قسمت خاندان سوزوکی کار نمبری 715BMH پر سوار ہو کر عمر کوٹ سے بخشاپور سندھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ گڑانگ پل شاہوالی کے نزدیک تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنیوالے ٹرک نمبری IDT 1239 سے جا ٹکرائی۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں