لڑکی کے گھر والوں نے بیٹی کے ساتھ کھیتوں میں بیٹھنے پر نوجوان کی ناک کاٹ دی

نوجوان مخالف برادری کا تھا،نوجوان کے والدین نے نئی کہانی سنا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 14 ستمبر 2019 13:15

لڑکی کے گھر والوں نے بیٹی کے ساتھ کھیتوں میں بیٹھنے پر نوجوان کی ناک کاٹ دی
راجن پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 ستمبر 2019ء) راجن پور میں لڑکی کے ساتھ کھیتوں میں بیٹھنے پر نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ راجن پور کی تحصیل روجھان میں نوجوان کی ناک کاٹ دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان مخالف برادری کی لڑکی کے ساتھ کھیتوں میں بیٹھا ہوا تھا کہ لڑکی کے گھر والوں نے نوجوان پر تشدد کیا اور بعدازاں اس کی ناک بھی کاٹ دی۔

نوجوان کو بچانے کے لیے دیدگر لوگ بھی میدان میں آئے۔نوجوان کو بچانے کے دوران ڈنڈے کے وار سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔جب کہ زخمیوں کو تحصیل اسپتال روجھان منتقل کر دیا گیا ہے۔متاثرہ شخص حسین کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ مویشی غلطی سے کھیت میں چلے گئے تھے۔جس پر کھیت کے مالک نے حسین کی ناک کاٹ دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس حوالے سے معاملے کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

تاہم اس سلسلے میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔واضح رہے کہ مخالف برادری کے ساتھ رشتے جوڑنے اور تعلقات بنانے پر اس سے قبل بھی کئی افسوسناک واقعات پیش آ چکے ہیں۔اب سے کچھ روز قبل ملتان میں حوا کی بیٹی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے گئے تھے۔گھر سے جانے والی خاتون کی گھر میں ہی پنجایت لگ گئی تھی ۔سسر اور والد نے مل کر خاتون کے سر کے بال کاٹ دئے۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے علاقہ تھانہ بستی ملوک میں خاتون پر تشدد کا ایک اور واقعہ پیش آیا ۔ پنجائیت نے خاتون پر ظلم کرنے کی انتہا کر دی۔کوثر بی بی چار بچوں کی ماں ہے۔پنجائیت میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خاتون کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑا ہو جس پر میرا منہ کالا کر دیا گیا اور سر کے بال مونڈ دئیے گئے۔متاثرہ خاتون کے سر کے بال مونڈ بے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ خاتون نے انصاف کے حصول کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی تھی۔جب کہ کچھ سال قبل پسندکی شادی کرنے پرچنہ برادری کی پنجائیت نے جوڑے کوکالاقراردے کرقتل کرنے کاحکم دے دیا تھا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں