کشمیر کی آزادی تک ہم سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں،سردار دوست محمد خان مزاری

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:52

کشمیر کی آزادی تک ہم سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں،سردار دوست محمد خان مزاری
راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے ساتھ ہمارا کلمہ کا رشتہ ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر کی آزادی تک ہم سب کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اگر ہمارے خون کی بھی ضرورت پڑی تو ہم آخری قطرہ بھی کشمیر پر نچھاور کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کرے۔ملک و قوم کی طرف ہر اٹھنے والی میلی آنکھ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں