وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:55

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے "اے پی پی" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا مقصد فراموش نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی سیاست پر اتنے برے دن آ چکے ہیں کہ اب ان کو مولانا فضل الرحمان کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے نام پر مفاد پرستوں کا ٹولہ اکٹھا ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور روشن مستقبل نہیں، ملکی مفاد اور ترقی نہیں، غریب کی غربت مٹانا نہیں، ملک میں انصاف کا بول بالا نہیں، ہر شہری کے لیے یکساں نظام تعلیم اور صحت کے مواقع فراہم کرنا نہیں بلکہ اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ آزادی مارچ کی باتیں کرنے والے اقتدار کے بھوکے لوگ ہیں اور اقتدار کے حصول کے لیے یہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں ، چاہے اس سے ملک میں انتشار پھیلے یا ملکی مفاد کو نقصان پہنچے۔

لیکن ا ب ان کو یہ بات واضح کر لینی چاہیے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے بلیک میل نہیں ہوگی۔غیر جمہوری سوچ رکھنے والی جماعتوں کا یہ اتحاد حکومت کے لیے پانی کا بلبلہ ہے جس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں