ڈی سی راجن پور کا کوٹ مٹھن آفتاب اسٹیڈئم کا دورہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:55

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان کا کوٹ مٹھن آفتاب اسٹیڈئم کا دورہ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے اسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔کھیلوں کی سرگرمیوں سے مثبت سوچ پروان چڑھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت سے ہی زندگی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ گرائونڈ پر گراسی اور اس کا لیول کیا جائے،جوگنگ ٹریک بنایا جائے اور فلڈ لائٹ ٹاور نصب کئے جائیں۔پویلین کی صفائی کو بہتر سے بہتر کیا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور میاں مراد حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیروانی ،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد حفیظ سمیت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں