راجن پور، ڈسٹرکٹ مال نیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:55

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ مال نیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کا ماہانہ اجلاس ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت ،تعلیم ،پاپولیشن ،پبلک ہیلتھ ،لائیو اسٹاک ،پنجاب فوڈ اتھارٹی اورخوراک کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں نے غذائی قلت سے متعلقہ ماہ اگست اور ستمبر کے اعداد و شمار پیش کئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ غذائی قلت سے نمٹنے کے لئے تمام محکمے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔محکمہ تعلیم بچوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے سکولوں کی پانی کی ٹینکیوں کو ہر دو ماہ بعد صاف کروائیں۔گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے کے حوالے سے سکول کی روزانہ اسمبلی میں بچوں کو آگاہی دیں۔

(جاری ہے)

تحصیل جام پور کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں قائم سٹبلائزنگ سنٹر کو فعال کیا جائے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ تعلیم بچوں کو غذائی قلت کے بارے میں آگاہی دیں اور ساتھ ہی کالجز کی بچیوں کو بھی آگاہی دی جائے۔آئی آر ایم سی ایچ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ ایمبولینس سروس 1034کا ڈیٹا ایک ماہ کے اندر پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ باقی 245اسکولوں کا پانی بھی چیک کروایا جائے۔اس کا فوکل پرسن تنزیل الرحمان علوی ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ایم ایس این سی کو مقرر کیا گیا ہے جو ہفتہ وار رپورٹ پیش کریں گے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں