محکمہ ماحولیات سموگ سے بچائو کے حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے،ڈی سیراجن پور

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:55

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد افضل ناصر خان کی زیر صدارت سموگ کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر راجن پور و جام پور کے علاوہ محکمہ ماحولیات ،لوکل گورنمنٹ ، زراعت ،ریسکیو1122اور دیگر محکموں کے سربراہان موجود تھے۔اس موقع پر محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے سموگ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات عوام کو سموگ سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پہلے سے ضروری اقدامات اٹھائے۔سموگ کے خدشات کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو فعال اور متحرک ہو کر کام کرنا ہو گا۔اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عمل در آمد کرائے۔محکمہ صحت سموگ سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نمٹنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹہ پر بھوسہ اور کچرا جلانے پر محکمہ ماحولیات کاروائی کرے۔متعلقہ محکمے اور ادارے سموگ کے خدشے سے نمٹنے کے لئے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں