بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو رہا کرکے پاکستان نے ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا

کل قومی سلامتی سے متعلق معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے، بھارتی پائلٹ کی رہائی جنیواکنونش کے تحت ہوئی،اس واقعے میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 29 اکتوبر 2020 16:34

بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو رہا کرکے پاکستان نے ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ ابھینندن کورہا کرکے پاکستان نے ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیا، لیکن کل قومی سلامتی سے متعلق معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور منہ کی کھانی پڑی۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایک بیان دیا گیا۔

ریکارڈ کی درستگی کے آج کی پریس کانفرنس میں ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات کررہا ہوں کہ کل قومی سلامتی سے متعلق معاملات کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، پلواما واقعے میں بھارت نے ناصرف منہ کی کھائی بلکہ پوری دنیا میں ہزیمت اٹھائی۔ پاکستان نے اعلانیہ ہندوستان کو دن کی روشنی میں جواب دیا۔

(جاری ہے)

پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

لیکن پلواما واقعے کے بعد بھارت نے دنیا بھرمیں ہزیمت اٹھائی۔ افواج پاکستان کے چوکنا اور بروقت رسپانس نے دشمن کےعز ائم کوناکام بنایا۔ دشمن جو بارود پاکستان کے عوام پر گرانے آیا تھا وہ خالی پہاڑوں پر پھینک گیا۔ دشمن کے 2 جہاز گرائے، پائلٹ ابھی نندن کو گرفتارکیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دشمن اتنا خوفزدہ ہوا کہ بدحواسی میں اپنا ہی جہاز مار گرایا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کی نصرت سے ہمیں ہندوستان کے خلاف واضح فتح نصیب ہوئی۔ پاکستان کی فتح کو دنیا میں تسلیم کیا گیا۔ ہمارے اس فیصلے کو پوری دنیا نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نندن کو جنیوا کنونشن کے تحت رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان کے ابھی نندن کے رہا کرنے کے فیصلے کوپوری دنیا نے سراہا۔ ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا انتہائی گمراہ کن ہے۔ یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پربراہ راست اثرات ہوتے ہیں۔ افواج پاکستان خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ افواج پاکستان تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں