پولیس اہلکاروں کی خواتین سے بدتمیزی، مقامی افراد نے اینٹیں برسادیں

روجھان میں احساس کفالت پروگرام سنٹر میں بدنظمی ہوئی، پولیس نے کوئی بدتمیزی نہیں کی، ڈی ایس پی چوہدری فیاض

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 4 دسمبر 2020 20:24

پولیس اہلکاروں کی خواتین سے بدتمیزی، مقامی افراد نے اینٹیں برسادیں
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2020ء) راجن پور میں احساس کفالت پروگرام کے سنٹر پر پولیس اور مقامی افراد کے درمیان جھگڑا، مقامی افراد نے سنٹر پر اینٹیں برسا دیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان میں احساس کفالت پروگرام سینٹر میں بد نظمی پر پولیس کی جانب سے خواتین کے ساتھ بدتمیزی پر مقامی افراد نے سینٹر پر اینٹیں برسادیں۔

(جاری ہے)

احساس کفالت پروگرام سینٹر پر اینٹوں سے حملہ کرنے والے افراد کا کہنا تھا احساس کفالت سینٹر پر تعینات پولیس اہلکاروں نے ان کی خواتین سے بدتمیزی کی ہے ۔ جس کے بعد پولیس کی جانب سے سختی کی گئی، جس کے جواب میں سنٹر پر اینٹیں پھینکی گئیں۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی روجھان چوہدری فیاض کا کہنا تھا کہ خواتین سے کوئی بدتمیزی نہیں کی گئی صرف ایک خاتون زبردستی سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی جسے پولیس اہلکار نے روکا تھا۔ اس عورت کی وجہ سے بدنظمی ہوئی اور پھر اس کے ساتھ بہت سے لوگ آئے جنہوں نے سنٹر پر حملہ کردیا۔ ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ وقعے پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں