سیشن جج کا مالی کو ریٹائرمنٹ پر الودع کہنے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

راجن پور میں سیشن جج نے مالی کو اپنی گاڑی میں بھرپور پروٹوکول کے ساتھ روانہ کیا،گاڑی میں بٹھاتے ہوئے سلیوٹ بھی پیش کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 ستمبر 2021 15:54

سیشن جج  کا مالی کو ریٹائرمنٹ پر الودع کہنے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا
راجن پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 ستمبر 2021ء) : سیشن جج کا مالی کو ریٹائرمنٹ پر الودع کہنے کا انداز سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایک مالی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوادع کے مناظر نے لوگوں کے دل جیت لیے۔عدالت میں کئی دہائیوں تک مالی کے فرائض سرانجام دینے والے ملازم کی ریٹائرمنٹ کا دن آیا تو انہیں شایان شان طریقے سے الواداع کیا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

العربیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیشن کورٹ راجن پور ہے جہاں معمر مالی کی ریٹائرمنٹ پر اسے سیشن جج نے اپنے پروٹوکول میں عدالت سے روانہ کیا۔ویڈیو میں واضح ہے کہ ضلعی عدالت کے اعلیٰ ترین سیشن جج بذات خود قافلے کے ہمراہ تشریف لائے۔

(جاری ہے)

ریٹائر ہونے والے یہ بزرگ مالی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔وہ اپنی گاڑی کا دروازہ کھول کر مالی کو اندر بٹھاتے ہیں اور عدالت سے رخصت کررے ہیں۔

سیشن کی جانب سے مالی کو سلیوٹ بھی پیش کیا جاتا ہے۔جب کہ اس قدر پروٹوکول کے ساتھ مالی کو ملازمت کے اختتام پر الوادع کہنے کا اندازہ لوگوں کو بھی خوب بھایا۔صارفین نے سیشن کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں میں اگر اپنے ملازمین کے ساتھ یہی رویہ اور یہی سلوک اپنایا جائے تو ہم ایک اچھا اور صحت مند معاشرہ بنا سکتے ہیں۔
۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں