راجن پور میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان نے سر کے بال بھی کاٹ دیے

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی، واقعے کا مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس حکام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 9 اکتوبر 2021 10:21

راجن پور میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی، ملزمان نے سر کے بال بھی کاٹ دیے
راجن پور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 9اکتوبر 2021) راجن پور میں حوا کی ایک اور بیٹی کی عزت تار تار، سفاک ملزمان نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے اور کیس میں مزید ملزمان کی موجودگی کے شبہے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی راجن پور میں زیادتی کا کیس رپورٹ ہوا تھا۔ جب انڈس ہائی وے چوک کے قریب تین افراد نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان بچے سے زیادتی کے دوران اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر بچے کا میڈیکل کرالیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہناتھاکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ دو ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پاکستان میں زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے اعدادوشمار کے مطابق صرف سات ماہ کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کے 1890 کیسسز رپورٹ ہوئے جبکہ 88 خواتین کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 300 واقعات زیادہ رپورٹ ہوئے، اس عرصہ میں 521 خواتین کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ خواتین سے زیادتی کے 400 واقعات کے ساتھ لاہور پہلے نمبر پر ہے۔ صوبہ بھر میں 107 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا جبکہ گھریلو لڑائی جھگڑے سمیت دیگر واقعات میں 387 خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، 217 خواتین کی دیگر وجوہات کی بنا پر جان لی گئی۔                       

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں