راجن پورمیں افسوسناک واقعہ، بس کنڈکٹر نے مسافر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خاتون نے جام پور پہنچ کر 15 پر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی اور بتایا کہ کنڈیکٹر سلیم نے اسے بس کے اندر زیادتی کا نشانہ بنایا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 3 جولائی 2022 13:37

راجن پورمیں افسوسناک واقعہ، بس کنڈکٹر نے مسافر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
راجن پور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 3جولائی 2022) راجن پورمیں افسوسناک واقعہ، بس کنڈکٹر نے مسافر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون بکھر سے کراچی جا رہی تھی بس کنڈیکٹر نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے جام پور پہنچ کر 15 پر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی اور بتایا کہ کنڈیکٹر سلیم نے اسے بس کے اندر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تھانہ سٹی جامپور پولیس نے خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال بھی منتقل کردیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبلے پنجاب کے شہر مظفر گڑھ سے کراچی آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر چلتی ٹرین میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مختلف شہروں سے نامزد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ چار سیکیورٹی گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون کی چند ماہ پہلے شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے اور وہ اپنے بچوں سے ملاقات کے لیے اکیلی مظفر گڑھ گئی تھی۔ پولیس کے مطابق بہاؤالدین زکریا ایکسپریس پاکستان ریلوے کے بجائے نجی کمپنی کے زیر انتظام ہے۔ اجتماعی زیادتی کا واقعہ 28 مئی کو پیش آیا جس میں دو ٹکٹ چیکر اور ایک ٹکٹ انچارج ملوث ہے۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ کراچی کے سٹی اسٹیشن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ جناح اسپتال میں کروائے گئے میڈیکل چیک اپ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ پنجاب ریلوے حکام کا دعویٰ ہے کہ زیادتی میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جن میں ایک کا تعلق ملتان اور دوسرے کا شورکوٹ سے ہے، ایک مشکوک شخص اور چار سیکیورٹی گارڈز بھی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں