راجن پور ۔ملک بھر کی طرح ضلع راجن پور میں بھی یوم عاشورہ نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

بدھ 11 ستمبر 2019 16:35

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ملک بھر کی طرح ضلع راجن پور میں بھی یوم عاشورہ نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، مجالس شام غریباں کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر امام بارگاہوں سے علم، ذوالجناح اور تعزیوں کے ماتمی جلوس نکالے گئے۔ عزاداروں نے چھریوں اور زنجیروں سے ماتم کئے۔

(جاری ہے)

درجنوں عزادار زخمی بھی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے طبی کیمپ لگائے گئے۔جلوسوں کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ درہ مچھی والا سے ایک قدیم مرکزی ماتمی جلوس نکالا گیا۔ ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں ‘ انجمن گلدستہ اکبر انجمن اصغر اور دیگر ماتمی دستوں نے مرکزی ماتمی جلوس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں