راجن پور،پرانی رنجش کی پاداش پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

منگل 22 اکتوبر 2019 16:29

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پرانی رنجش کی پاداش پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ایک شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق گوپانگ برادری اور کھوسہ میں کافی عرصہ سے دشمنی چلی آرہی تھی اسی رنجش پر گوپانگ برادری کے مسلح افراد نے عدالت پیشی پر جانیوالے رکشہ پر سوار کھوسہ فیملی کے 2 حقیقی بھائیوں، انکے بھانجے اور ایک کزن پر راجنپور سٹی کی حکیم کالونی میں اچانک حملہ کرکے فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں حقیقی بھائی شوکت حسین، محبوب حسین اور انکا بھانجا نذر حسین موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ انکا کزن قبول خان شدید زخمی ہوگیا۔

ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی راجنپور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو1122 نے زخمی اور مقتولین کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راجنپور پہنچایا۔

(جاری ہے)

جہاں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثائ کے حوالے کر دیا گیا۔ جبکہ ذخمی کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیاگیا۔ ڈی ایس پی رانا جان محمد نے "اے پی پی" کو بتایا کہ کھوسہ فیملی کے قتل ہونیوالے افراد کا تعلق تحصیل جامپور سے ہے۔

ابتدائی تحقیق میں واقعہ پرانی دشمنی کی بنائ پر پیش آیا۔ کھوسہ فیملی نے کچھ عرصہ قبل گوپانگ فیملی کے ایک شخص کو قتل کیا تھا اسی قتل کے معاملہ پر مقتولین اور زخمی عدالت پیشی پر راجنپور آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں راشد حسین، لیاقت حسین، عباس، شاہنواز جبکہ کرم حسین اور قیصر کے نام قتل کے ایمائ میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نامزد ملزم عباس گوپانگ کو گرفتار کرلیاگیاہے دیگر ملزمام کی گرفتاری کیلئے پولیس بھرپور کوشش کررہی ہے جلد انہیں بھی گرفتار کرلیں گے۔ علاوہ ازیں جانبحق ہونیوالے 2 حقیقی بھائیوں اور ایک بھانجے کی ایک ساتھ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں