موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،صوبائی مشیر صحت محمد حنیف پتافی

بدھ 6 نومبر 2019 16:37

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2019ء) صوبائی مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی مولانا فضل الرحمان ایک دو دن تک واپس گھر چلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے جام پور تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کے اچانک دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک جتھہ حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ہسپتال کے دورہ کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے سرکاری طور پر فراہم کی جانے والی سہولیات بارے معلومات بھی لیں۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں