راجن پور،تیزرفتارآئل ٹینکرکی رکشہ اورموٹرسائیکل کوٹکر، ایک شخص جاں بحق، 3زخمی

منگل 19 نومبر 2019 17:11

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) محمدپوردیوان انڈس ہائی وے روڈ پرتیزرفتارآئل ٹینکرکی رکشہ اورموٹرسائیکل کوٹکر،موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق ،رکشہ میں سوارڈرائیورسمیت3افرادشدیدزخمی، زخمیوں کو آرایچ سی محمدپورداخل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق منڈی مویشیاں محمدپورانڈس ہائی وے پرایک تیزرفتارآئل ٹینکرنے رش کے باعث ایک رکشہ کو ٹکرماردی بعدازاں آئل ٹینکرایک موٹرسائیکل پرچڑھ دوڑا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوارایک شخص محمدشفیع وینس سکنہ جام پورگاڑی کے نیچے آکرموقع پرجانبحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی عاشق حسین وینس معمولی زخمی ہو گیا۔جبکہ رکشہ پرسوار رکشہ ڈرائیورعمران اوررکشہ پرسوارماڑی کے رہائشی 2افرادغلام رسول،شیربازبلوچ شدیدزخمی ہوگئے۔جنہیں فوری طورپر دیہی مرکزصحت محمدپوردیوان میں داخل کردیا گیا۔جبکہ رکشہ ڈرائیورعمران کو ریفرکردیا گیا ہے۔وقوعہ کی اطلاع تھانہ پولیس محمدپور،ریسکیو1122 کا عملہ اور ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے آئل ٹینکر کو قبضہ میں لیکر اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں