راجن پور،پولیس نے 26 مقدمات میں مطلوب دو ملزمان گرفتار کر لیے

بدھ 1 اپریل 2020 14:05

راجن پور،پولیس نے 26 مقدمات میں مطلوب دو ملزمان گرفتار کر لیے
راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) پولیس نے بدنام زمانہ کئی سال سے روپوش 26 مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔ ڈی پی او راجن پور کی ہدایت پر خطرناک اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ فاضلپور کی حدود میں ایس ایچ او تھانہ فاضل پور رمضان شاہد کی سربراہی میں بنائی گئی خصوصی ٹیم کی بڑی کامیابی ڈکیتی، رابری اور چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ فاضلپو نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سکندر ولد یار محمد قوم کھوسہ سکنہ پتی گاڈی پولیس کو 16 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ نزاکت علی ولد پیر بخش قوم کھوکھر سکنہ حضرت والا 10 مقدمات میں مطلوب تھا، جنہیں گرفتارکرلیا ہے۔اس حوالے سے ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایسے خطرناک ملزمان کی گرفتاری راجن پور پولیس کی پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہے۔ ہمارا مشن سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے تاکہ علاقہ کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ انہوں نے ایس ایچ او فاضل پور رمضان شاہد اور ان کی ٹیم کو شاندار کامیابی پر سراہا۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں