راجن پور، زمین کے تنازع پر خواتین اور بچے زخمی

بدھ 20 مئی 2020 13:46

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2020ء) راجن پور میں زمین کے تنازع پر ڈنڈے چل گئے، لڑائی کے دوران خواتین اور بچے بھی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

راجن پور کی بستی موضع تونگ میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مخالفین خواتین اور بچوں کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے مار رہے ہیں۔پولیس کے مطابق جتوئی گروپ نے زمین پر قبضہ کیلئے واہگوڑ برادری پر حملہ کیا تھا، زخمیوں کو کوٹ مٹھن ہسپتال منتقل کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں