راجن پور میں 6 رمضان بازار لگائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر

منگل 6 اپریل 2021 16:45

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور میں اس دفعہ ماہ رمضان میں 6  رمضان بازار لگائے جائیں گے جہاں پر لوگوں کوسستی اور معیاری اشیاء فراہم کی جائیں گی،  تمام متعلقہ افسران اپنی ڈیوٹی کو پوری ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں۔ یہ باتیں انہوں نے منعقدرمضان بازار کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

  اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر اعجاز،اسسٹنٹ کمشنرراجن پور آصف اقبال،ڈی ایس پی،مارکیٹ کمیٹی کے افسران،لائیوسٹاک،ڈی او انڈسٹری،سول ڈیفنس،میونسپل کمیٹیوں کے سی اویز اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرنے کہاہے کہ رمضان بازار وں میں صفائی کا نظام بہتر ہونا چاہیے، تمام رمضان بازاروں میں چینی اور آٹے کے سٹال بھی موجود ہوں گے، عام بازار کی نسبت رمضان بازار میں عوام کو سستی اشیاء ملیں گی،  رمضان بازاروں میں خواتین اوربزرگ افراد کا خاص خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ان کے بیٹھنے اور پانی کا انتظام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازار میں آنے والے لوگوں کے لیے بہتر سے بہتر سہولیات موجود ہونی چاہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاہے کہ ہررمضان بازار کا میں خود وزٹ کروں گا ، یہ رمضان بازار جام پور،داجل،فاضل پور،راجن پور،کوٹ مٹھن اورروجھان میں لگائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں