راجن پور،ہفتہ، اتوار کے بجائے جمعہ، ہفتہ مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

پیر 19 اپریل 2021 15:14

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) راجن پور میں کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت ہفتہ، اتوار کے بجائے جمعہ، ہفتے کو مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے تحت اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے احکامات کے مطابق ضلع میں مارکیٹیں شام 6 بجے ہی بند ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں