راجن پور،200 خواتین میں سلائی مشین اور 50 معذوروں میں وہیل چیئرز تقسیم کردی گئیں،کمشنر

بدھ 9 جون 2021 16:22

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شریف میں تحصیل کی200 خواتین میں سلائی مشین اور 50  معذوروں میں وہیل چیئرز  تقسیم کردی گئیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،وزیر اعلی کے بھائی سردار عمر خان بزدار،امین بیت المال پنجاب ملک محمد اعظم ،وائٹل گروپ کے حاجی محمد یاسین،ممبرز صوبائی بیت المال ملک محمد اقبال ثاقب،سہراب خان بزدار،اقبال خان بزدار،ضلعی چیئرمین محمد حسین نیازی اورسکیریٹری بیت المال کمیٹی محمد ابرہیم نے امدادی سامان تقسیم کیا،پنجاب بیت المال کونسل لاہور،ضلعی بیت المال کمیٹی ڈیرہ غازی خان اور وائٹل گروپ کے باہمی اشتراک سے چیکس اور امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار غریب عوام کےلئے درد دل رکھتے ہیں،ان  کی ہدایت پر تحصیل کی نادار،مستحق اور معذور عوام کےلئے تقریب کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے تحصیل کی پسماندگی دور کرنے کےلئے احسن  اقدامات کئے  ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین  سلائی مشین کے ذریعے سلائی کڑھائی کرکے باعزت روزگار کے حصول اور معذور افراد کی آمدورفت کےلئے وہیل چیئرز کی تقسیم غریب پرور اقدام ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں