راجن پور، آر پی اوڈیرہ غازیخان فیصل رانا کا تحصیل جامپور کے سرکل داجل کا دورہ

جمعہ 27 اگست 2021 16:46

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2021ء) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان فیصل رانا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور فیصل گلزار کا تحصیل جامپور کے سرکل داجل کا دورہ۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور کی جانب سے تھانہ حاجی پور اور تھانہ ہڑند کا دورہ کیا گیا۔ تھانہ حاجی پور آمد پر افسران کو پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔

تھانہ جات کے دورہ کے دوران فرنٹ ڈیسک، کوت ، حوالات اور تھانہ کے ریکارڈ کا انسپکشن کیا گیا۔ محرران اور پی ایس ایز کو تھانہ کے مینوئل اور آن لائن ریکارڈ تکمیل کی ہدایات جاری کی۔ایس ڈی پی او، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔ ریجنل پولیس آفیسر کی جانب سے زیر تفتیش مقدمات کو جلد مکمل کرنے اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیئے تحرک تیز کرنے کے احکامات جاری۔

(جاری ہے)

تمام فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی کہ تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ اپنا رویہ شائستہ رکھیں سائلین کے مسائل کو اولین اور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں مزید کہا کہ حوالات میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے موسمی حالات کے پیش نظر حوالات میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن فیصل گلزار کی کرائم فائٹنگ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ راجن پور میں ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کی کرائم فائٹنگ پالیسی کی بدولت جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔ راجن پور ضلع اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے بھی رینج میں نمایاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں