راجن پور، کمسن بچی اغواء معاملہ ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کا نوٹس مغویہ بازیاب،13ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 27 اگست 2021 16:47

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2021ء) کوٹ مٹھن میں کمسن بچی کے اغواء کا معاملہ 'ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار کا بروقت نوٹس مغویہ12 گھنٹے کے اندر بحفاظت بازیاب'13ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

اغواء ہونیوالی بچی کے چچا مرید حسین ولد قادر بخش دستی کے مطابق گزشتہ روز وہ گورنمنٹ مڈل سکول کوٹ مٹھن میں کلاس ششم میں زیر تعلیم اپنی 13سالہ بھتیجی  نسرین بی بی کو چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر لیکر آر ہا تھا کہ اسی دوران کوٹلہ حسن کے قریب خلیل،ابراہیم ،جبار،جہانگیر،رمضان،طالب،ریاض،فیاض،4نامعلوم ملزمان اسلحہ سے لیس نے ہمیں روک لیا اور میری بھتیجی کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے مزاحمت پر مجھے بھی فائر مارا اور میں زخمی ہوگیا رشتہ کے تنازعہ پر معصوم بچی کو  اغواء کیا گیا جسمیں ایوب ،ممتاز،فہد،مختیار گوپانگ کی ایماء شامل ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار  نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے بچی کی بازیابی کے احکامات جاری کیے ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں پولیس کی اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے بچی کو بحفاظت بازیاب کروا  کے والدین کے حوالے کردیا پولیس کے مطابق دستی اور گوپانگ برادری میں رشتہ کا تنازعہ چل رہا تھا بچی کے چچا مرید حسین کی مدعیت میں تھانہ کوٹ مٹھن میں مقدمہ نمبر563/21بجرم 365b،324،109،148،149ت پ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا  دوسری جانب پولیس کی شاندار کامیابی پر اہل علاقہ اور ورثاء کی جانب سے پولیس کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔


راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں