راجن پور،10سالہ بچے کا سفاک قاتل گرفتار

قاتل بچے کا کزن نکلا 19 اگست کو ملزم نے اسد کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا تھا

منگل 31 اگست 2021 13:49

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2021ء) راجن پور میں 10 سالہ معصوم بچے کے سفاک قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا، قاتل بچے کا کزن نکلا 19 اگست کو ملزم نے اسد کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

راجن پور کے قصبہ نوشہرہ شرقی کے رہائشی چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی 10 سالہ اسد کو خالہ زاد بھائی نے 19 اگست کو اپنی درندگی کا نشانا بنایا اور اس کے بعد گلا دبا کر جان سے مار دیا اور لاش کو دور کھیتوں میں پھینک دیا تھا ، پولیس نے دس روز بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

ڈی پی او فیصل گلزار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بچہ ملزم کی دکان سے چینی خریدنے گیا تھا موقع پاتے ہی ملزم آصف جو کہ بچے کا خالہ زاد بھائی ہے اپنی ہوس کا نشانا بنایا اور گلا دبا کر قتل کر دیا اور خود بھی ورثہ کے ساتھ بچے کو تلاش کرتا رہا جس پر پولیس کی خصوصی ٹیم نے اپنی مہارت سے ملزم کو گرفتار کیا۔ڈی پی او کی جانب سے پولیس ٹیم کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کاا علان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں