ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ڈیجیٹل گردآوری 15 نومبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

جمعرات 23 ستمبر 2021 16:29

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) ڈیرہ غازی خان  ڈویژن   میں ڈیجیٹل گردآوری 15 نومبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔گردآوری کی ڈیجیٹلائزیشن کا روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ یہ احکامات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نےاراضی، مالکان اور ڈیجٹل گردآوری کے آن لائن ریکارڈ کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔

انہوں نے  کہا کہ جمع بندی میں اراضی کے مالکان کے شناختی کارڈ آن لائن ریکارڈ کا حصہ بنائے۔آن لائن ریکارڈ کا قلیل ٹارگٹ دیا گیا تاہم ریونیو سٹاف نے بہتر کارکردگی نہیں دکھائی۔کمشنر   نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ریونیو معاملات کی خود نگرانی کریں،ریونیو سٹاف کو متحرک کرکے ٹائم لائن دی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نےکہا کہ سزا اور جزا کے ذریعے آن لائن ریکارڈ کی شرح بہتر کی جاسکتی ہے۔

کمشنر   نے پولیو،کورونا اور پناہ گاہ کے معاملات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پٹواریوں کی بھرتی پر بھی مفصل رپورٹ دی جائے۔مہم میں مسڈ بچوں کو تلاش کرکے پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی جائے،پناہ گاہ میں خدمت خلق جاری رہنا چاہیئے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالدمنظور،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔ راجن پور،  مظفر گڑھ اور لیہ کے ڈپٹی کمشنرز اور ریونیو افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں