راجن پور، زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ،ایک شخص جاںبحق

پیر 3 ستمبر 2018 23:42

راجن پور۔ 03ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2018ء) زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے تصادم میں ایک شخص جاںبحق۔ ایک شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق روجھان مزاری کچے کے علاقہ شاہوالی کچی کبڑا میں بنوں مزاری قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کا زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا۔ تصادم کے نتیجہ میں اپنے ہی رشتہ داروں کی فائرنگ سے اشتہاری مجرم ساجد ہلاک جبکہ منصور نامی شخص گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا۔ مقتول کی نعش کو روجھان ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔ جبکہ زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راجنپور شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی روجھان مزاری آصف رشید نے بتایا کہ دونوں گروپوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ اپنے ہی رشتے داروں کے ہاتھوں مرنے والا ساجد مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم تھا۔ انھوں نے بتایا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں