خواجہ غلام فرید ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی پلان تیار

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:10

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) راجن پور میںبرصغیر کے روحانی پیشوا ہفت زبان شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلع پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور ہارون خان نے اے پی پی کو بتایا کہ عرس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی دینے کے لئے تقریباً 1500 پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں 5 ڈی ایس پیز ,14 انسپکٹرز, 56 سب انسپکٹرز, 86 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور لیڈی پولیس بھی شامل ہی. علاوہ ازیں ایلیٹ فورس کی 6 ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود رہیں گی۔

عرس کی سیکیورٹی کے لیے 49 پکٹس اور 30 چیکنگ پوانٹس بنائے گئے ہیں۔ 15 پولیس موبائلز اور 10 موٹر سائیکلوں پر 24 گھنٹے پولیس گشت رہے گی جبکہ اہم جگہوں پر چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔تمام تر سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی ٹی ڈی لائیو اور ڈرون کیمرہ بھی استعمال کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں