عوام کو سستی اور معیاری اشیاکی فراہمی یقینی بنائینگے ،ڈپٹی کمشنر راجن پور

ضلعی انتظامیہ ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ،مارکیٹ کمیٹی ،انجمن تاجران کی موجودگی میں ا شیائے خوردونوش کے ریٹ مقرر کئے گئے

پیر 17 دسمبر 2018 16:11

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ضلع راجن پور کی عوام کو سستی اور معیاری اشیاکی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنے تمام وسائل برو ئے کار لائے گی۔ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق تمام تاجران اور دکاندار حضرات اشیا خوردونوش فروخت کریں۔ ذخیرہ اندوزوں اور زیادہ منافع خوری کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانامحمدافضل ناصر، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور لیاقت علی گیلانی ،اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان،کے علاوہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ،مارکیٹ کمیٹی و انڈسٹری کے افسران، انجمن تاجران اور دکانداروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اشیائے خوردونوش کے ریٹ طے کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چاول پکی کچی کرنل باسپتی 108 ،چاول کرنل ٹوٹا65، چاول دیسی 43 ،چنا دال موٹی 110 ،دال چنا بریک100، دال مسور بریک124، دال مسور موٹی80، دال مونگ دھلی 108، دال ماش چمن 130 ،دال ماش برما 122 ،بیسن 105 ،میدہ42، سوجی 42، سرخ مرچ ا علی کوالٹی 240 ،چنا سفید کابل موٹا 110، چنا سفید کابلی باریک90، دہی 80، دو دھ 70،گوشت بڑا300،گوشت چھوٹا 550روپے فی کلو جبکہ ڈبل روٹی 4سوگرام33روپے، ڈبل روٹی 7 سو گرام 55 روپے لکڑی سوختہ جال220سو روپے فی من، لکڑی سوختہ ککر300 روپے فی من اوراینٹ اول کوئلہ سے پکی ہوئی 6ہزار 2سو روپے فی ہزارمقرر کی گئی ہے۔

عوام کسی بھی صورت میں مقرر کردہ قیمتوں سے زائد ادا نہ کریں اور کسی قسم کی شکایت کی صورت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے رابطہ کریں۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں