پنجاب حکومت کا گھر تک طبی سہولیات ، ایمبولینس فراہم کرنا احسن اقدام ہے،ڈپٹی کمشنر راجن پور

جمعرات 10 جنوری 2019 18:49

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) پنجاب حکومت حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کے لئے فری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایمبولینس فراہم کر کے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔حاملہ خواتین کو ان کے گھر تک طبی سہولیات کی فراہمی اور ایمبولینس فراہم کرنا احسن اقدام ہے۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ نے بنیادی مراکز صحت کے حکام کو ایمبولینس کی چابیاں دیتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر عبد اللہ جلبانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہاشم علی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجنپور ڈاکٹر محبت علی اور آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کے انچارج ڈاکٹر جام خلیل احمد موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جام خلیل احمد نے بتایا کہ یہ ایمبولینس بنیادی مراکز صحت عمرکوٹ ،ہرنڈ، مہرے والا اور شکارپور کو دی جا رہی ہیں۔ یہ پروگرام برائے ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت کو بہتر بنانے کے لئے ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں