دار المواخات کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ڈپٹی کمشنر راجن پور

جمعہ 11 جنوری 2019 18:57

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) دار المواخات کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،یہ ادارہ ضلع راجن پور کے مستحق اور غریب خاندانوں کی بچیوں کی شادی کے موقع پر جہیز کا سامان بھی فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ نے دار المواخات کی باڈی کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد افضل ناصر، ڈاکٹر شکیل احمد پتافی، عبدالرحمان کے علاوہ باڈی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ ہونے والے میگا پروگرام کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں