جام پور خواجہ والا کے نزدیک دو بچے ٹرالر کی ذد میں آکر جاں بحق

جمعرات 17 جنوری 2019 17:19

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) جام پور خواجہ والا کے نزدیک دو بچے ٹرالر کی ذد میں آکر جابحق۔ تفصیل کے مطابق جامپور خواجہ والا کے نذیک سکول کی چھٹی ہونے پر روڈ کراس کرتے ہوئے دو بچے پریپ کلاس کا سٹوڈنٹ وہاب ولد پیر بخش لشاری بعمر 5 سال اور نرسری کلاس کی سٹوڈنٹ رباب بی بی دختر نوید احمد لشاری بعمر 7 سال سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرالر نمبری LOT3005 کی ذد میں آکر موقع پر جانبحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

جانبحق ہونے والے بچوں کی لاشوں کو ریسکیو 1122 کی مدد سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پورمنتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی سرکل جامپور عاشق حسین کھوسہ نے بتایا کہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ٹرالر کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں