اگر کسی شخص کو پولیس کے رویہ سے شکایت ہے تو وہ بلا جھجک ہمیں بتا سکتا ہے، ڈپٹی کمشنر راجن پور

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:15

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت کے مطابق ہفتہ وار کھلی کچہری لگانے کا مقصد لوگوں کو درپیش مسائل کا فوری خاتمہ کرنا ہے تاکہ انہیں اپنے جائز کاموں کے سلسلہ میں مختلف دفاتر کے چکر نہ کاٹنا پڑیں،مزید یہ کہ حکومتی افسران عوام کی خدمت کے لئے تعینات ہیں،اس لئے وہ لوگوں کے مسائل فوری حل کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ڈی پی او ہارون رشید کے ہمراہ لگائی گئی کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کو مخاطب کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس ضلع راجن پور کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے موجود ہے ۔اگر کسی شخص کو پولیس کے رویہ سے شکایت ہے تو وہ بلا جھجک ہمیں بتا سکتا ہے ۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں