سیلاب سے بچائو کے لیے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات کر رہی ہے،ڈپٹی کمشنر راجن پور

بدھ 17 اپریل 2019 17:35

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ نے ایکسین انہار کو ہدایت کی کہ موضع کاں والا کے مقام پرپڑنے والے شگاف کو فوری پٴْر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بچائو کے لیے ضلعی انتظامیہ ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، تمام محکمے ہائی الرٹ ہیں، امدادی ٹیمیں متاثرین کو موقع پر ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلابی علاقوں کے دورہ کے دوران کہیں۔ دورہ کے دوران انہوں نے موضع کاں والا، نورپور ،حاجی پور اور کچھی کینال کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد افضل ناصر، ایکسین انہار،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیروانی ،پرسنل سٹاف آفیسر عبدالرحمان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ سیلابی علاقوں میں محکمہ صحت ،لائیو اسٹاک، پولیس ،سول ڈیفنس ،ریسکیو 1122کے کیمپ کام کر رہے ہیں جہاں پر لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ریلیف کیمپوں میں ادویات سمیت کتے اور سانپ کاٹے کی ویکسین بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور ریسکیو ٹیمیں 24گھنٹے موجود ہیں۔فلڈ دفاعی بندوں و پشتوں کو بھی اونچا اور مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں