پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ افسران اپنی ڈیوٹی کو ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں،ڈی سی راجن پور

بدھ 17 اپریل 2019 17:35

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) 22اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد اسد علی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہاشم علی کے علاوہ محکمہ تعلیم، سوشل ویلفیئر، پاپولیشن، لوکل گورنمنٹ کے سربراہان سمیت ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ گان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران تمام متعلقہ افسران اپنی ڈیوٹی کو ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں، کیونکہ یہ ایک قومی فریضہ ہے، ہم سب کو مل کر پولیو کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 4 لاکھ 22ہزار298پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مہم میں1143ٹیمیں کام کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں