کھلی کچہری کے انعقاد سے عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ

جمعہ 19 اپریل 2019 19:32

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) کھلی کچہری کے انعقاد سے عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں اور لوگوں کو کافی ریلیف حاصل ہو رہا ہے۔ تمام افسران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کے مسائل موقع پر حل کیے جا سکیں۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ نے اپنے دفتر کے سامنے سبزہ زار میں کھلی کچہری کے موقع پر کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد افضل ناصر، ایس پی انویسٹی کیشن محمد انور چشتی ،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور لیاقت علی گیلانی ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد اسد علی اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے۔کھلی کچہری کے موقع پر لوگوں نے اپنے اپنے مسائل پیش کئے۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں مختلف افسران کی غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر سخت برہم۔متعلقہ افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ افسران اپنے اس غیر ذمہ دارانہ رویہ کو ٹھیک کر لیں۔ورنہ ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں