راجن پور،اغواء برائے تاوان، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

جمعہ 11 اکتوبر 2019 17:39

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2019ء) اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم بلوچستان سے گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تحصیل روجھان مزاری کے تھانہ عمر کوٹ کو مقدمہ بجرم اغواء برائے تاوان اور قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم غلام یاسین سکنہ خلچاس کو صوبہ بلوچستان کے شہر رکنی چیک پوسٹ پر ایف سی اہلکاروں نے گرفتار کرکے عمر کوٹ پولیس کے حوالے کردیا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں