راجن پور،ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاںبحق

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:52

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار گہری چوٹ لگنے سے جاںبحق۔ تفصیل کے مطابق راجنپور شہر چوک اللہ آباد پر ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار اشفاق احمد جوکہ صادق آباد کا رہائشی ہے گہری چوٹ لگنے سے موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی راجنپور نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار اور ٹرک کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں