راجن پور،خواتین کے شناختی کارڈ کی اہمیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 17:52

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) دو لاکھ سے زائد خواتین قومی شناختی کارڈ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ وراثت اور حق رائے دہی سے محروم رہ جاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پوسٹ گریجویٹ کالج اور کامرس کالج میں خواتین کے شناختی کارڈ کی اہمیت کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کیجانب سے مقرہ نمائندہ میڈم شہناز اکبر نے کہاکہ ضلع بھر میں2 لاکھ سے زائد خواتین قومی شناختی کارڈ سے محروم ہیں۔

شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے وہ وراثت سے محروم رہ جاتی ہیں اور اپنا حق رائے دہی بھی استعمال نہیں کرسکتیں۔ بچوں کے ( ب) فارم تک نہیں بنوا سکتیں۔ ان کے بچے بنیادی حقوق تعلیم سے بھی محروم رہ جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یوتھ کو آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے اور مقصد کے لیے مختلف کالجز اور اسکولوں میں سیمنار منعقد کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی مدد سے بلاک وائز خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے میں ان مدد کی جارہی ہے۔

جبکہ شہری دیہی علاقوں وارڈز، یوسیز کی سطح پر بلاک وائز خواتین کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ ورکنگ میں مصروف عمل ہیں۔ جن خواتین اور بچیوں کے آئی ڈی کارڈز بے فارم نہیں بن سکے انکا مکمل ڈیٹا کلیکٹ کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی انکے آئی ڈی کارڈز، ب فارم بنوانے کا عمل بھی جاری ہے، دور دراز علاقوں میں نادرہ کی وین بھی لے جاتے ہیں تاکہ وہاں کے لوگوں کو نادرہ آفس تک آنے کی مشکلات سے بچایا جاسکے۔

اور نزدیکی علاقوں کی خصوصاًغریب خواتین کو آفس تک آنے کا کرایہ بھی مہیا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ سے ضلع راجنپور کی ہزاروں خواتین کو سہولت پہنچنے کیساتھ مزید کام تیزی سے جاری ہے اور ہم الیکشن کمیشن کے ٹاسک کیمطابق بہت جلد اپنا ٹاگٹ اچیو کرلیں گے۔ فیلڈ میں کام کرنے والی خواتین الیکشن کمیشن سے باقاعدہ رجسڑڈ اور ٹریننگ شدہ ہیں۔

اور ہمارے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن اس پراجیکٹ کی ڈیلی کی بنیاد پہ خود نگرانی کررہاہے۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر راجن پور اصغر ڈایا ، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی ، پرنسپل کامرس کالج نذیر سکھانی ، پروفیسر کلیم قریشی نے بھی شناختی کارڈ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔سیمنار میں کالجز کے طلباء کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں